کراچی پولیس کی پھرتیاں، سائیکل پر بچوں کیلئے کھلونے بیچنے والے کا چالان کر دیا

Last Updated On 26 July,2020 11:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ٹریفک پولیس کی پھرتیاں، سائیکل پر بچوں کے کھلونے بیچنے والے کا چالان کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے کلفٹن میں غریب سائیکل سوار کا مخالف سمت سے آنے پر520روپے کا چالان کر دیا گیا۔ سائیکل سوار اہلکار سے چالان نہ کاٹنے کی فریاد کرتا رہا۔

محمد اقبال نے کہا کے میرے گھر میں آٹا نہیں ہے 500 روپے کا چالان کیسے بھروں؟ ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر چالان کی پرچی پھینک کر روانہ ہوگیا۔