کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

Last Updated On 13 June,2020 11:26 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مستونگ رو ڈپر شیخ زید ہسپتال کے قریب مسلح افرادنے فائرنگ کرکے مستونگ پولیس کے اہلکارعبدالمجید کو قتل کردیاجو اپنے کسی عزیز کی فاتحہ خوانی کے لئے کوئٹہ آیا تھا ۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے لاش سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے متعلقہ پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔