فیروز والا: دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی نے سوتن کو مار کر خود کشی کر لی

Last Updated On 13 June,2020 08:03 pm

فیروز والا: (دنیا نیوز) شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں شوہر کے دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی نے دوسری کو مار کر خود بھی خود کشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا کے نواحی علاقے رانا ٹاؤن میں میاں یاسر نے پہلی بیوی کی رضا مندی کے خلاف دوسری شادی رمشا سے کی۔ دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی ماریہ نے دوسری کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی ماریہ نے گھر آئی سوتن رمشا کو دیکھ کر گولیاں ماریں، سوتن کو قتل کرنے کے بعد ماریہ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ شوہر نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔