پشاور میں ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل

Last Updated On 08 May,2020 07:11 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں چمکنی کے علاقہ میں دو موٹرسائیکل سواروں نے سیلز مین سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ گارڈ کی مزاحمت پر رہزنوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گارڈ موقع پر جاں بحق ہو گیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔