کراچی: پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Last Updated On 07 May,2020 04:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر اورنگی ٹائون سے ملنے والی زخمی بچی دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر پر پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار اور فرار ہونے والے ملزمان کا تعلق موٹرسائیکل لفٹر گینگ سے ہے۔ گرفتار ملزم اویس کے قبضے سے نائن ایم ایم اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی جبکہ ملزم کے فرار ساتھی ناصر عرف ابا اور شاہد عرف پولی کی تلاش کی جارہی ہے۔

ادھر اورنگی ٹائون سے ملنے والی زخمی نوزائیدہ بچی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نومولود بچی کو سڑک پر چھوڑ کرفرار ہوگیا تھا۔ مومن آباد پولیس نے زخمی بچی کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔