راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران چار منشیات فروش گرفتار کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیرودہائی میں پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی، اس کارروائی کے دوران چار منشیات کو دھر لیا گیا۔ جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم افتخار سے 2 کلو 320 گرام، ملزم روئید خان سے 2 کلو 300 گرام چرس برآمد ہوئی ہے، ملزم لعل بشیر سے 1 کلو 110 گرام ہیروئن بر آمد ہوئی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ناہید خان سے 1 کلو220 گرام ہیروئن، پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔