ملتان: سیف سٹی پروجیکٹ کا منصوبہ تعطل کا شکار، جرائم میں اضافہ

Last Updated On 25 January,2020 06:19 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں سیف سٹی پروجیکٹ کا منصوبہ فنڈز کی فراہمی میں تعطل کے باعث سست روی کا شکار ہے جس سے پولیس کیلئے جرائم کو روکنا اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا مشکل ہو گیا ہے۔

ملتان میں سیف پروجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئے محکمہ بلڈنگ کو 5 ارب روپے درکار ہیں۔لیکن فندز کی فراہمی میں مسائل کے باعث منصوبہ تاحال سست روی کا شکار ہے جس سے وارداتیں بڑھنے کے باوجود پولیس کیلئے ملزمان کو پکڑنا مشکل ہو گیا ہے جس پر شہری اور تاجر عدم تحفظ بڑھنے پر سراپا احتجاج ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کو جلد مکمل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے تاہم کیمروں کی مکمل تنصیب اور انہیں فعال کرنے کے حوالے سے پیش رفت ہونا باقی ہے جس سے پہلے شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کریں،،،،،

سیف سٹی منصوبے کے تحت شہر کی شاہراوں پر تین ہزار کیمرے نصب کئے جائیں گے تاہم تاحال 550 کیمرے نصب کئے جانے سے منصوبہ چوتھی مرتبہ ڈیڈ لائن گزرنے پر بھی مکمل نہیں کیا جا سکا۔