کراچی کے علاقے کورنگی میں سٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ، خاتون زخمی

Last Updated On 25 January,2020 12:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں سٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی، سکول کے باہر موجود خاتون نے گاڑی کو لاک کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق زخمی خاتون شوہر کے ساتھ بیٹی کو سکول چھوڑنے آئی تھی، بچی کا والد سکول میں فارم جمع کروانے کے لیے اندر گیا۔ بچی اور خاتون گاڑی میں موجود تھے۔

سٹریٹ کرمنلز نے خاتون کو دیکھ کر لوٹ مار کی کوشش کی، خاتون نے خطرہ بھانپ کر گاڑی کو لاک کرلیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، خاتون کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔