لاہور: شادی سے انکار پر نوجوان طلاق یافتہ خاتون کے ہاتھوں قتل

Last Updated On 25 July,2019 07:50 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقہ رائیونڈ میں طلاق یافتہ خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو فائرنگ کر کے مار ڈالا۔

دنیا نیوز کے مطابق رائیونڈ میں طلاق یافتہ خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا، واردات کے بعد ملزمہ نے خود گرفتاری بھی دے ڈالی۔

پولیس کے مطابق محلہ مشن کالونی رائیونڈ کے مدثر نے شادی شدہ فضہ سے تعلقات استوار کرنے کے بعد اسے شادی کا جھانسہ دیا جس پر فضہ نے شوہر سے طلاق لے لی۔

اسی دوران مدثر نے کسی اور خاتون سے شادی رچا لی جس پر فضہ دھوکہ برداشت نہ کرسکی اور طیش میں آ کر مدثر کو گولی مار دی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

خاتون نے خود تھانے میں جا کر گرفتاری دیدی جس کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔