سابق ن لیگی ایم پی اے کے گھر سے4 من چرس برآمد، بیٹا گرفتار

Last Updated On 21 July,2019 02:07 pm

بہالپور: (دنیا نیوز) رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد اینٹی نارکوٹکس کی ایک اور بڑی کاروائی، بہاولپور میں ن لیگی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پر چھاپے کے دوران بھاری مقدار تقریبا(چار من) چرس برآمد ہوئی، ایم پی اے کا بیٹا طیب ایوب اور ساتھی گرفتار کر لئے گئے۔

اینٹی نارکوٹکس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اینٹی نارکوٹکس نے بھاولپور کے علاقہ کوثر کالونی میں ن لیگی سابق ایم پی اے خاتون فوزیہ ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا تو بھاری مقدار میں (4 من) چرس برامد ہوئی جس پرسابق ایم پی اے کے بیٹے طیب ایوب کو گرفتار کرلیا۔

بعد ازاں طیب ایوب کی نشاندہی پر مزید کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ الیکشن میں ازاد امید وار پنجاب اسمبلی اسلم رند کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تو اسکے بیٹے عدیل اسلم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

دونوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد اینٹی نارکوٹکس لاہور روانہ ہوچکی ہے مزید کاروائی جاری ہے۔