کراچی: اورنگی ٹاؤن سے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے 4 کارندے گرفتار

Last Updated On 03 July,2019 04:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا، نارتھ کراچی میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جبکہ مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے گرفتار کارندوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان میں فاروق، نعیم، وسیم اور وارث شامل ہیں۔ سُپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب قیوم آباد کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے، نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب فلیٹ سے فیصل شیر نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔