لاہور: ہزاروں گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، 3 بیگ ضبط

Last Updated On 28 June,2019 03:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کسٹمز حکام نے ائیر پورٹ پر ہزاروں گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، گولیوں سے بھرے 3 بیگ ضبط کر لیے گئے۔

نامعلوم مسافر گولیوں سے بھرے 3 ہنڈ کیری بیگ کسٹمز کی چیکنگ بیلٹ پر رکھ کر غائب ہو گئے، ابوظہبی سے آنے والی پرواز سے آئے بیگ میں 4600 مکمل گولیاں اور 800 خول موجود تھے، بیگز کو چیک کیا گیا تو اس میں گولیاں موجود تھیں۔ کسٹمز حکام نے گولیوں کو ضبط کر کے مسافروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔