ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال میں اوباش شخص نے بچوں کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ساہیوال کے علاقے جہاز گراونڈ کا رہائشی ملزم راجہ شوکت اپنے بلیئرڈ کلب میں گھر سے سامان منگوانے کے بہانے بچوں کو گھر لے جاتا اور زبردستی ان سے بدفعلی کرتا، بلیک میل کرنے کے لیے وڈیو بنا لیتا، موبائل سے وڈیو لیک ہونے پر پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ایک بچے کے والدین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
ملزم نے متعدد بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا ہے اور اس کی وڈیوز ملزم کے موبائل فون سے برآمد ہوئی ہیں۔