فرشتہ قتل کیس: مرکزی ملزم کو خاکے کی مدد سے گرفتار کیا گیا

Last Updated On 24 June,2019 07:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرشتہ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو خاکے کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم کا خاکہ مقتولہ فرشتہ مہمند کی والدہ کی مدد سے بنوایا گیا تھا۔ فرشتہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم نثار کے بارے میں ان کی بیٹی نے پہلے ہی بتا دیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نثار علاقے میں اچھی شہرت کا حامل نہیں ہے جبکہ ملزم کے گھر والوں سے تفتیش کے دوران یہ چیز سامنے آئی کہ اس کی غلط کاریوں کا اس کی بیوی اور بچوں کو علم تھا۔ ملزم فرشتہ والے واقعہ سے قبل عمرہ بھی کر کے آیا تھا۔