کراچی میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 بھتہ خور، 3 منشیات فروش گرفتار

Last Updated On 26 June,2019 08:55 am

کراچی: (دنیا نیوز) رات گئے کراچی کے علاقے سپر مارکیٹ تھانے کی حدود میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2 بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کریانہ کی دکان سے بھتہ وصول کرنے آئے تھے۔ ادھر بہادر آباد پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

کراچی کے علاقے سپر مارکیٹ تھانے کی حدود میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھتہ خوروں کی شناخت شیر محمد اور اکبر کے نام سے ہوئی۔

گرفتار بھتہ خوروں سے نقدی، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کریانہ کی دکان کے مالک سے بھتہ وصول کرنے آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار بھتہ خور چند روز سے کریانہ کی دکان کے مالک شاہد سے 30 لاکھ روپے مانگ رہے تھے۔

منگل کے روز بھی کریانہ کی دکان کے مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے۔

ادھر بہادر آباد پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان خود بھی نشے کے عادی ہیں، ملزمان اس سے پہلے بھی جیل جا چکے ہیں تاہم مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔