کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

Last Updated On 25 June,2019 02:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ایک بار پھر بڑی دہشتگردی سے بچ گیا، پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

کراچی کے علاقے ناردرن بائی کے قریب خدا بخش گوٹھ میں حساس اداروں کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں سے ایک خود کش جیکٹ،4 دستی بم، ایس ایم جی رائفل اور پستول برآمد ہوئی ہے جبکہ 2 دہشتگرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق دہشتگروں کی مکمل تفصیل سے بذریعہ پریس کانفرنس آگاہ کیا جائیگا۔