میاں چنوں : شوہر نے بیوی کو زندہ درگور کر دیا

Last Updated On 25 June,2019 02:25 pm

میاں چنوں. (دنیا نیوز) میاں چنوں کے نواحی علاقے چھب کلاں میں 20 سالہ لڑکی خاوند کی وحشت کا شکار چڑھ گئی۔ شوہر نے بیوی کو زندہ در گور کر دیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

چھب کلاں کے نواحی گاؤں 59 پندرہ ایل میں شوہر نے بیوی کو تشدد کر کے زندہ درگور کر دیا۔ قاتل شوہر نے اپنا ڈیڑھ سال کا زندہ بچہ بھی قبرستان چھوڑ دیا، مقتولہ خورشید بانو کا کئی روز سے اپنے والدین سے رابطہ منقطع تھا۔

دنیا نیوز کے مطابق قاتل خاوند حبیب قمر نے فون کر کے لڑکی کے گھر والوں کو اطلاع دی کہ گھر کے صحن سے لاش نکال لو، مقتولہ کے اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے کھدائی مکمل کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش فرانزک ٹیم کی موجودگی میں ہسپتال منتقل کی جائے گی، قاتل شوہر بھی کئی روز سے فرار ہے، بچہ پولیس تحویل میں ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔