لاہور: واٹر لینڈ پارک میں کرنٹ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق

Last Updated On 11 June,2019 03:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ سگیاں پل میں واٹر لینڈ پارک میں کرنٹ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون جھلس کر زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ سگیاں پل کے قریب واٹر لینڈ پارک میں پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے 32 سالہ عظمی اور 11 سالہ زہرہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 35 سالہ طیبہ بری طرح سے جھلس گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی طیبہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی جانب سے درخواست ملنے پر پارک انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی