کراچی: (دنیا نیوز) ناقص اشیائے خورونوش کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کی کراچی میں کارروائیاں جاری، مختلف ریسٹورنٹس کو جرمانے اور تین فیکڑیوں کو سیل کردیا گیا۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کراچی کے علاقے برنس روڈ، صدر، نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں قائم مختلف ہوٹلوں اور فیکڑیوں میں کارروائیاں کی گئیں، ناقص اور مضرصحت اشیائے خورونوش کی فروخت پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے اور تین فیکڑیوں کو سیل کر دیا گیا۔
سربمہر کی گئی فیکڑیوں میں کیچپ کی تیاری میں ٹماٹر کی جگہ فلیورز ڈال کر مختلف ہوٹلوں اورریڑھی والوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔ ساسز میں کیمیکل، ٹیکسٹائل کلر اور ناقص خام مال کا استعمال کیا جا رہا تھا اس کے علاوہ تلی ہوئی پیاز کی تیاری میں سڑے ہوے پیاز استمال کیے جا رہے تھے۔