پشاور: جعلی گائنا کالوجسٹ 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

Last Updated On 17 January,2019 06:30 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے ڈبگری گارڈن سے گرفتار جعلی گائناکالوجسٹ کو مقامی عدالت نے چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پشاور کے علاقے ڈبگری سے چند روز قبل گرفتار جعلی گائناکالوجسٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شکیلہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

ملزمہ نے ڈبگری گارڈن میں کلینک کھول رکھا تھا اور خود کو گائناکالوجسٹ ظاہر کیا تھا۔