جہلم: آوارہ گردی سےمنع کرنےپر نوجوان نے پھوپھی کو قتل، کزن زخمی کر دیا

Last Updated On 07 January,2019 12:47 pm

جہلم: (دنیا نیوز) جہلم میں آوارہ گردی سے منع کرنے پر نوجوان نے فائرنگ کرکے پھوپھی کو قتل اور کزن کو زخمی کر دیا، زخمی اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دینہ منتقل کردیا گیا۔

دینہ کے رہائشی کامران کو پھوپھی نے آوارہ گردی سے منع کیا تو ملزم آپے سے باہر ہوگیا اور پھوپھی پر فائرنگ کر دی، سر میں گولی لگنے سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

خاتون کو بچانے کے لئے اسکا بیٹا آیا تو ملزم نے اس پر بھی فائر کھول دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ جمع ہوئے تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔