منڈی بہاؤالدین: بارہ سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

Last Updated On 05 January,2019 05:23 pm

منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) نواحی گاوں صاحب کا لوک میں درندہ صفت ملزمان نے بارہ سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا، معصوم بچے کی لاش کماد کے کھیت سے برآمد کی گئی۔ ورثا اور اہل علاقہ کا شدید احتجاج۔

تھانہ سول لائن کے علاقہ صاحب کا لوک میں 12 سالہ سمیع اپنے دوستوں کے ساتھ مچھلیاں پکڑنے نہر پر گیا تھا، شام کو گھر نہیں پہنچا تو والدین نے اسکی تلاش شروع کر دی اور انہیں اپنے بچے کی لاش صاحب کا لوک کے قریب کماد کے کھیتوں سے ملی۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے، والدین کا کہنا تھا کہ انکے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، علاقہ مکینوں کا واقعہ کے خلاف احتجاج، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔