کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کی شہر میں موجود شورومز کیخلاف کارروائی

Last Updated On 03 January,2019 11:01 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ضلعی انتظامیہ کی شہر میں موجود شورومز کے خلاف کارروائی، پولیس اور شوروم مالکان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پولیس نے ایک شوروم کا مالک گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شہر بھر میں موجود گاڑیوں اور موٹر سائکل کے شورومز کے خلاف آپریشن جاری ہے، اور جب انتظامیہ عبدالستار روڈ پر موٹر سائیکل شورومز کے خلاف کاروائی کے لیے پہنچی تو مالکان اور پولیس میں تلخ کلامی کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

گرفتاری کے بعد شوروم مالکان نے سٹی تھانے کے سامنے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ پولیس نے ہمیں نوٹس دیے بغیر شورومز خالی کرنے کا کہا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار ہونیوالے شخص کو فوری رہا کیا جائے۔