کراچی میں جرائم بے قابو، شکایات درج کرانے کیلئے موبائل ایپلیکیشن تیار

Last Updated On 17 December,2018 04:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہو گیا، پولیس نے کرائم ریکارڈ اور شہریوں کی سہولت کیلئے ایپلیکیشن تیار کر لی، شکایت درج ہوتے ہی متعلقہ ایس ایس پی دفتر کو موصول ہو گی۔

سٹریٹ کرائم کے شکار شہر میں حکام نے پولیس فار یو نامی ایپلیکیشن کی ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے۔ ٹیسٹنگ مکمل ہوتے ہی شہریوں کیلئے جاری کردی جائے گی۔

اس ایپلیکیشن کے ذریعے شہری موبائل فون، موٹرسائیکل، گاڑی، کیش سمیت دیگر وارداتوں کی رپورٹ کرا سکیں گے۔ شہری کی شکایت درج ہوتے ہی متعلقہ ایس ایس پی دفتر کو موصول ہو گی۔ ضلعی سطح پر وکٹم سپورٹ سروس ڈیسک شکایات کی نگرانی کرے گی۔ ڈیسک شکایت درج ہوتے ہی متاثرہ شہری سے متعلقہ پولیس کا رابطہ بھی کرائے گی۔