کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاون سے گزشتہ روز اغواء ہونے والے نیورو سرجن شیخ ابراہیم خلیل کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈاکٹر پروفیسرز خلیل ابراہیم کے اغواء کا مقدمہ بجلی روڈ تھانے میں منشی غلام حسین کی مدعیت میں نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف درج کیا گیا، مقدمے میں اغواء کی دفعہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کو گزشتہ شب اس وقت نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے جب وہ نجی ہسپتال سے اپنے گھر شہباز ٹاون جا رہے تھے، جبکہ ان کی گاڑی شہباز ٹاون میں ویرانے میں ملی۔
صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ ڈاکٹر کو جلد بحفاظت بازیاب کرائے جانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔