فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 10 من سے زائد مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد

Last Updated On 16 October,2018 08:00 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں فوڈ اتھارٹی نے 10 من سے زائد مردہ مرغیوں کا گوشت قبضے میں لے کر دکان سیل کر دی۔

فیصل آباد میں تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے مین بازار میں فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے گوشت کی دکان سے 10 من سے زائد مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، دکاندار موقع سے فرار ہوگیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دکاندار عرصہ دراز سے مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کر رہا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے مقدمے درج کروا کر ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔