بھیک کے بہانے بچے اغواء کرنیوالی خواتین کیخلاف مقدمہ

Last Updated On 16 October,2018 06:43 pm

ملتان:‌ (روزنامہ دنیا) تھانہ قطب پور کے علاقہ میں اقبالاں اور حسینہ نے افضل لودھی کے بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔

تھانہ قطب پور کے علاقہ رحمن آباد میں مظہر لودھی کے گھر کے دروازے پر دستک دے کر دو خواتین خیرات مانگنے کے لیے گھر میں داخل ہوئیں اور مظہر لودھی کے اڑھائی سالہ بیٹے کو چادر میں لپیٹ کر اغواء کرنے کی کوشش کی، جس پر اس کے والد افضل لودھی نے شور شروع کر دیا۔ دونوں خواتین بچے کو گھر کے صحن میں چھوڑ کر فرار ہو گئیں۔ خواتین کے نام اقبالاں بی بی اور حسینہ بتائے جاتے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔