پھالیہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

Last Updated On 16 October,2018 07:45 pm

پھالیہ: (دنیا نیوز) پھالیہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوانوں کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے علاقہ بھواحسن کے قریب پانڈووال کے رہائشی انعام اللہ اور 19 سالہ عامر شہزاد موٹرسائیکل پر سوار ہو کر بھیرووال کی جانب جارہے تھے کہ بھواحسن کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

تھانہ قادر آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لیا اور پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا۔