خانپور میں 3 بچیوں کے مبینہ اغواء کی کوشش ناکام

Last Updated On 15 October,2018 06:38 pm

خانپور: (دنیا نیوز) خانپور میں 3 بچیوں کے اغواء کی کوشش ناکام، علاقہ مکینوں نے مبینہ اغواء کار کی درگت بنا ڈالی، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

خانپور میں تین بہنوں کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنا دی۔ مبینہ اغواء کار کو اہل علاقہ نے شک کی بنا پر پکڑا اور خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔ مبینہ اغواء کار نے سٹیلائٹ ٹاؤن کی رہائشی صبا، مقدس اور ماہ نور کے مبینہ اغواء کی کوشش کی تھی۔ مبینہ اغواء کار کا نام رمضان ہے جس کا تعلق خان پور کے چک 37 پی سے ہے۔