لاہور: 19 سالہ نوجوان گلے میں ڈور پھرنے سے جاں بحق

Last Updated On 22 September,2018 11:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قاتل ڈور نے ایک اور زندگی کی ڈور کاٹ دی، لاہور کے علاقے بھاٹی میں 19 سالہ نوجوان پتنگ بازی کا شکار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق، شہر میں پتنگ بازی ایک اور جان لے گئی، لاہو کے علاقے بھاٹی میں 19 سالہ نوجوان گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا، بلال کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، بیگم کوٹ کا رہائشی بلال ڈیوٹی کے بعد گھر جارہا تھا، پولیس نے لاش میو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی۔