کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

Last Updated On 22 September,2018 11:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان شہر میں مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شاہراہ فیصل سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث سفیان اقبال کو گرفتار کیاگیا۔ ماڈل کالونی اور شاہراہ فیصل کے علاقے سے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔