لندن: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کاندھے کی سرجری کے بعد غنودگی میں والدہ کویاد کرکے رو پڑے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ سرجری کے بعد غنودی کی حالت میں کہہ رہے ہیں کہ امی کی بہت یاد آرہی ہے، میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہے، ساتھ ہی وہ پوچھتے رہے کہ میری والدہ مجھ پرفخرکرتی ہوں گی؟
— Cricket Chronicles (@Cric_Chronicle) October 4, 2023
ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کر دی گئی ہے، سرجری کے بعد نسیم شاہ 4 سے 6 ہفتے آرام کریں گے اور ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ شروع کر سکیں گے۔
نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، ماہر ڈاکٹرز نے نسیم شاہ کی سرجری تجویز کی تھی۔