لندن: (ویب ڈیسک) علاج کے غرض سے برطانیہ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد نسیم شاہ ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے جس پر ڈاکٹرز نے فاسٹ باؤلر کی سرجری تجویز کی تھی۔
— Naseem Shah (@iNaseemShah) October 4, 2023
سرجری کے بعد نسیم شاہ کو 4 سے 6 ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ری ہیب مکمل کرنے کے بعد وہ دوبارہ باؤلنگ شروع کر سکیں گے، انجری کے باعث فاسٹ باؤلر کو ورلڈ کپ سکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔