لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر ردعمل سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں وکٹ کیپر بیٹر نے سیریز کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Good luck to the boys in green for the home series, inshaAllah will keep working hard on my game and fitness to get back a place in the team.#PakvsNz pic.twitter.com/OgKqDCEB0k
— Azam Khan (@MAzamKhan45) April 4, 2023
اعظم خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ انشااللہ ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کرنے کے لیے اپنے کھیل اور فٹنس پر محنت جاری رکھوں گا۔
علاوہ ازیں ایک نجی انٹرویو کے دوران وکٹ کیپر بیٹر نے افغانستان کے خلاف سیریز میں اپنی ناقص کارکردگی پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی اور ان ناقدین کو مخاطب کیا جو ان کی فٹنس کا ان کی کارکردگی سے موازنہ کرتے ہیں۔
اعظم خان کا کہنا تھا کہ میں سب کا منہ بند نہیں کر سکتا، اگر تباہ کن تنقید ہو تو اسے ایک طرف رکھیں کیونکہ ایسی باتیں لکھنے والے اکثر بہت کمتر ہوتے ہیں اور انہوں نے زندگی میں زیادہ ترقی نہیں کی ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے اطمینان کے لیے کرکٹ کھیلتا ہوں اور جب تک کہ میرے اندر اطمینان باقی ہے میں کھیلتا رہوں گا۔