لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان دائیں ہاتھ کے بلے باز حیدر علی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2023 کے لیے ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کو جوائن کر لیا ۔
کاؤنٹی کلب کے مطابق حیدر نے سکواڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور وہ پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ماتحت کام کرنے اور بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پر امید ہیں۔
Hello there, @iamhaideraly
— Derbyshire CCC (@DerbyshireCCC) April 3, 2023
Our young King has arrived at The Incora County Ground #WeAreDerbyshire #WelcomeHaider pic.twitter.com/9ZzF4HlgFy
اس حوالے سے حیدر علی کا کہنا تھا کہ میں بہت پرجوش ہوں، پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا ہوں اور مجھے مکی آرتھر کی کوچنگ بہت پسند ہے ، انکی کوچنگ میں کھیلنا میرا خواب رہا ہے، میرے خیال میں کسی کے لیے بھی تمام فارمیٹس کھیلنا مشکل ہے، لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے موقع ملا ۔
حیدر نے کہا کہ پاکستان میں ہماری ریڈ بال کرکٹ کے حالات بالکل مختلف ہیں، پچز سیمرز کے لیے اتنی اچھی نہیں ہوتیں، انگلینڈ میں پچز سیم اور سوئنگ کے لیے اچھی ہوں گی۔
یاد رہے کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 33 ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔