لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو حقائق کے منافی قرار دے دیا۔
پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بورڈ کی سلیکشن پالیسی بالکل واضح ہے اور کسی بھی کھلاڑی کا انتخاب ڈومیسٹک پرفارمنس سے مشروط ہے، جہاں تک محمد عامر کی بات ہے تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سلیکٹرز نے محمد عامر سے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کی تیاری کریں ، کرکٹ پر فوکس رکھیں اور کوئی بھی غیر ضروری بیان بازی نہ کریں۔