لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائر اور ایلی منیٹر کھیلنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ کے بعد پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے جس میں لاہور قلندرز کی ٹیم 7 فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم تیسرے جبکہ پشاور زلمی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
15 مارچ کو پہلا کوالیفائر میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلی منیٹر ٹو کھیلے گی۔
16 مارچ کو پہلا ایلی منیٹر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا جبکہ 17 مارچ کو کوالیفائر ہارنے والی اور پہلا ایلی منیٹر جیتنے والی ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ایونٹ کا فائنل میچ 19 مارچ کو ایلی منیٹر ٹو اور کوالیفائر کی فاتح ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔