راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر قیس احمد پی ایس ایل تاریخ کے مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے۔
سپن باؤلر قیس احمد نے 4 اوورز میں مجموعی طور پر 77 رنز دیے جو کہ پی ایس ایل تاریخ میں کسی بھی باؤلر کی جانب سے دیے جانے والے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
ملتان سلطانز کے بیٹرز نے قیس احمد کو 4 اوورز کے دوران 9 چھکے اور 4 چوکے جڑے، میچ میں قیس احمد نے 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ایس ایل تاریخ کے سب سے مہنگے ترین باؤلر شاہد آفریدی تھے جنہوں نے 4 اوورز میں 67 رنز دیے جبکہ گزشتہ روز انور علی 4 اوورز میں 66 رنز دے کر دوسرے مہنگے ترین باؤلر بنے تھے۔