لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کا بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 12, 2023
کراچی کنگز کی طرف سے محمد اخلاق نے سب سے زیادہ 51 رنز کی اننگز کھیلی، عماد وسیم 45 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں طیب طاہر نے 40، بین کٹنگ نے 33 اور جیمز فلر نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 12, 2023
لاہور قلندرز کے باؤلرز میں سے زمان خان، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دلبر حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 12, 2023
جوابی اننگز میں لاہور قلندرز کی ٹیم 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، لاہور قلندرز کی طرف سے حسین طلعت نے 25 اور حارث رؤف نے 18 رنز کی اننگز کھیلی، کنگز کے عماد وسیم، عاکف جاوید، محمد عمر اور عمران طاہر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔