سہیل تنویر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published On 07 March,2023 02:04 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سہیل تنویر نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں تاہم ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

آل راؤنڈر نے اپنے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم میں موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ سہیل تنویر نے پاکستان کی طرف سے 62 ون ڈے، 57 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔