پی ایس ایل کے نمائشی میچز دلچسپ ہوں گے : بسمہ معروف

Published On 07 March,2023 02:15 am

راولپنڈی : ( ویب ڈیسک ) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے نمائشی میچز دلچسپ ہوں گے، ان میچز سے ویمن کرکٹ کا لیول ہائی ہو گا۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ویمن لیگ کا انعقاد اور غیر ملکی کرکٹرز کا لیگ میں شرکت کرنا خوش آئند ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو ان کے ساتھ کھیل کر سیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویمن لیگ کے انعقاد سے ہماری کرکٹ مزید ترقی کرے گی، کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور انہیں کھیل کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں گے اور ہم عالمی سطح پر ٹیموں کا اچھے طریقے سے مقابلہ کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ کو چاہئے کہ وہ گراؤنڈ میں آکر میچز دیکھیں اور ہمیں سپورٹ کریں۔