راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ 8 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی کے 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا سکی، کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم نے 57 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جو رائیگاں گئی۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 1, 2023
کراچی کنگز کے میتھیو ویڈ نے 53 رنز بنائے، ایڈم روزنگٹن 15 ، طیب طاہر 6 اور عرفان خان 4، شعیب ملک 1، بین کٹنگ 15، عامر یامین 8 اور تبریز شمسی زیرو پر آؤٹ ہو گئے، عاکف جاوید نے 7 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 1, 2023
پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال اور عظمت اللہ نے 3،3 جبکہ مجیب الرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی نےکراچی کنگز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا تھا، پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 197 رنز بنائے تھے، محمد حارث اور کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے، صائم ایوب ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 1, 2023
زلمی کی جانب سے حسیب اللہ خان 29 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، روومین پاؤل نے 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے، ٹام کوہلر نے ناٹ آؤٹ 56 رنز بنائے، کراچی کنگز کے محمد عامر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی سکواڈ
کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈ مور، حسیب اللہ، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمرزئی، ارشد اقبال، مجیب الرحمان
کراچی کنگز سکواڈ
کپتان عماد وسیم، وکٹ کیپر ایڈم روزنگٹن، میتھیو ویڈ، طیب طاہر، شعیب ملک، محمد عرفان خان، بین کٹنگ، عامر یامین، محمد عامر، تبریز شمسی، عاکف جاوید