لاہور: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین بھی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی سوئنگ گیندوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شاہین آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی اِن سوئنگ ڈیلیوری پر آؤٹ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ موجودہ دور کے فاسٹ باؤلر کو شاہین سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کس طرح کلائی کا استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اپنی کلائی کے ذریعے بہترین طریقے سے گیند کو سوئنگ کررہے ہیں، فاسٹ باؤلرز کو اس شعبے میں اپنی رفتار کو بھی برقرار رکھنا ہوتا ہے۔
Shaheens wrist is amazing!
— Dale Steyn (@DaleSteyn62) February 27, 2023
The bend & flick he has is so special and a area where many young fast bowlers could look to find their extra yard of pace they searching for.
Few drills one could try, but if you’re over 25 I’m sorry but it may already be too late. Still worth a try. https://t.co/QVR9ocdrp6
یاد رہے کہ مذکورہ میچ میں شاہین نے پہلے محمد حارث کا بیٹ توڑ دیا تھا جس کے بعد اگلی ہی گیند پر انکے سٹمپس اڑا دیئے تھے۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز نے 40 رنز سے فتح حاصل کی تھی اور کپتان شاہین آفریدی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا تھا۔