آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بین سٹوکس کپتان ، بابر بھی ٹیم کا حصہ

Published On 24 January,2023 07:05 pm

دبئی: (ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 کا اعلان کردیا جس میں انگلینڈ کے بین سٹوکس کپتان مقرر ہوئے۔

آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی شامل کیا ہے جو ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل واحد پاکستانی بیٹر ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 کے دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ اور انگلش کھلاڑی جونی بئیرسٹو شامل ہیں۔

بھارت کے ریشبھ پنت، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا، آسٹریلیا کے نیتھن لیون اور انگلش کھلاڑی جیمز اینڈرسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔