آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر

Published On 24 January,2023 12:46 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2022 کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلین کرکٹر ٹریوس ہیڈ، ویسٹ انڈین شائی ہوپ، بھارتی کھلاڑی شریس ایئر، نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم بطور وکٹ کیپر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا، بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا، ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف، بھارتی کرکٹر محمد سراج اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔