ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے ہرا دیا

Published On 24 October,2022 12:45 pm

ہوبارٹ: (دنیا نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلا دیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دیدی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلا دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا اور اپنی ٹیم کو 43 رنز کا آغاز فراہم کیا، شنٹو 25 جبکہ سومیا سرکار 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لٹن داس 9 اور شکیب الحسن 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، عفیف حسین 38 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نیدرلینڈ کی جانب سے پال وین میکرین اور بیس ڈی لیڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی ٹیم 135 رنز بنا سکی، کولن ایکرمین 62، پاؤل وین میکرن نے 24 اور اسکارٹ ایڈورڈز نے 16 رنز بنائے۔

بنگہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4 ، حسن محمود 2 جبکہ شکیب الحسن اور سومیا سرکار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔