پاکستان جونیئر لیگ: بہاولپور رائلز کی حیدر آباد ہنٹرز کو 8 وکٹ سے شکست

Published On 07 October,2022 11:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے دوسرے میچ میں بہاولپور رائلز نے حیدر آباد ہنٹرز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان جونیئر لیگ کا ایونٹ جاری ہے جس میں آج دوسرا میچ بہاولپور رائلز اور حیدر آباد ہنٹرز کے مابین کھیلا گیا۔

حیدر آباد ہنٹرز اننگز

حیدر آباد ہنٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 18 اعشاریہ 3 اوورز میں 113 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، سعد بیگ نے سب سے زیادہ 24 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ منیب واصف 26 گیندوں پر 26 سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ ارحم نواب اور سجاد علی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بہاولپور رائلز اننگز

114 رنز کا ہدف بہاولپور رائلز نے 2 وکٹ کے نقصان پر 117 رنز بناکر حاصل کرلیا، باسط علی نے 30 گیندوں پر 54 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جبکہ عبید شاہد 26 گیندوں پر 32 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، حسیب الرحمان اور محمد زبیر نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

مین آف دی میچ

فاتح ٹیم کے ارحم نواب کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔