ملتان:(ویب ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو آرام کرایا گیا جبکہ ان کی جگہ شاہنواز دھانی کو ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرایا گیا۔ آندھی کے باعث میچ روک دیا گیا تھا جس کے بعد ہر اننگز کو 48 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
ویسٹ انڈیز اننگز
270 رنز ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 37 اعشاریہ 2 اوورز میں پویلین لوٹ گئی، شائی ہوپ 21، کائل مائیرز 5، شامرہ بروکس 18، کیاسی کارٹی 33، نکولس پوران 11، روومین پاول 10، عقیل حسین 60، کیمو پال 21، روماریو شیفرڈ 16، ہیڈن والش 3 اور جیڈن سیلز صفر پر آؤٹ ہوئے۔
شاہینوں کی جانب سے شاداب خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد نواز اور حسن علی نے 2،2 جبکہ شاہنواز دھانی اور محمد وسیم جونیئر نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
پاکستان اننگز
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، فخر 35، امام الحق 62، کپتان بابر اعظم صرف 1، محمد رضوان 11، محمد حارث صفر، خوشدل شاہ 34 اور محمد نواز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 78 گیندوں پر 86 رنز کی اننگز کھیلی اور عقیل حسین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، محمد وسیم جونیئر 6 سکور بناکر آؤٹ ہوئے، شاہنواز دھانی اور حسن علی ناٹ آؤٹ رہے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان نکولس پوران نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کیں، کیمو پال نے 2، جیڈن سیلز، ہیڈن والش اور عقیل حسین نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس طرح قومی ٹیم نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز پلیئنگ الیون
Keemo Paul officially returns to the middle in today s Playing XI. #PAKvWI pic.twitter.com/Zk3NE4MMo1
— Windies Cricket (@windiescricket) June 12, 2022
پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لئے ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون میں کپتان نکولس پوران، شائی ہوپ، کائیل مائیرز، شامرہ بروکس، روومین پاول، کیاسی کارٹی، کیمو پال، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، ہیڈن والش اور جیڈن سیلز شامل تھے۔
پاکستان پلیئنگ الیون
Our team for the third #PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/8GCPuxaR3J
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 12, 2022
مہمان ٹیم کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔
مین آف دی میچ/ سیریز
78 گیندوں پر 86 رنز بنانے اور 62 سکور کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ تین میچوں میں 199 رنز بنانے پر امام الحق کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔