ملتان : (ویب ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 306 رن کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کپتان بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آخری اوور میں ٹیم کو جیت دلوائی، انہوں نے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 41 رنز کی اننگز کھیلی۔
میچ کے بعد سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم کو جیوری کی جانب سے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا لیکن قومی کپتان نے اس موقع پر بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور اپنا ایوارڈ خوشدل شاہ کو دے دیا۔