ملتان:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی سمیت دنیائے کرکٹ کے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ توڑنے کے لئے درکار 98 رنز بناکر ورلڈ سپر لیگ میں بطور کپتان تیز ترین1 ہزار بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکوں کی مدد سے سنچری سکور کی اور وہ 107 گیندوں پر 103 سکور بناکر پویلین لوٹے۔
اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، اے بی ڈویلیئرز تیسرے، کین ولیمسن چوتھے اور الیسٹر کک پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ریکارڈ سے پہلے پاکستانی کپتان نے سپر لیگ کے 12 میچوں میں 90 کی اوسط سے 902 رنز بنائے تھے جس میں پانچ سنچریاں اور تین نصرف سنچریاں شامل تھیں، انہوں نے 158 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔
علاوہ ازیں بابر اعظم دوسری مرتبہ ون ڈے میچوں میں تین سنچریاں سکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔
باؤلنگ میں آسٹریلیا کے لیگ سپنر ایڈم زمپا اور آئرلینڈ کے کریگ ینگ مشترکہ طور پر نمبر ایک پر ہیں، اب تک دونوں نے 28، 28 وکٹیں لی ہیں۔
Fastest to 1000 runs as ODI captain:
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 8, 2022
Virat Kohli 17 innings
AB de Villiers 18 innings
Kane Williamson 20 innings
Alastair Cook 21 innings
Congratulations skipper#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/LsR30P2M6P